تازہ ترین

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر مبارکباد

0

اسلام آباد: پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور قریبی تعلقات کو اجاگر کیا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں نٹالی بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان کی آزادی کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل تھا اور اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط مضبوط اور دیرپا تعلقات قائم ہوئے۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ 2027 میں امریکا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کو 80 سال مکمل ہوجائیں گے، جو دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری تعاون کا جائزہ لینے اور مستقبل کے لیے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع ہوگا۔

نٹالی بیکر نے آزادی کی 250ویں سالگرہ سے متعلق امریکی تقریبات اور اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سرگرمیوں کے ذریعے دونوں ممالک کے امن، خوشحالی اور جدت کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا جا رہا ہے، جبکہ امریکا اور پاکستان اپنے اپنے تاریخی سفر کو بھی یاد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان مل کر ایک زیادہ خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کر رہے ہیں اور امریکا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

نٹالی بیکر نے اپنے پیغام کے اختتام پر امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ”یومِ آزادی مبارک“ کہا اور پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.