تازہ ترین

کرم میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، ٹی ٹی پی سے وابستہ 4 دہشتگرد ہلاک

کرم میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جن میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی کرم کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر…

رضا اللہ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کردی

برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا اور 2008 میں بننے والے ریکارڈ کی برابری کردی۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے تیسرے روز رضا اللہ نے 63 گیندوں…

قومی وحدتوں کی تقسیم بلوچ، پشتون اور سندھیوں کو قبول نہیں: لشکری رئیسانی

کوئٹہ: بلوچستان کی سیاست میں صوبوں کی تشکیل اور موجودہ سیاسی نظام کے حوالے سے بحث ایک بار پھر نمایاں ہوگئی ہے۔ سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے پارلیمانی نظام پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ نظام کی…

ایران کا خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کا اعلان

تہران نے اعلان کیا ہے کہ ایران سوموار کو مسقط میں ہونے والے خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرے گا، جسے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا…

سعودی ولی عہد کی ٹرمپ سے رابطوں کے بعد امریکی کمانڈر سعودی عرب پہنچ گئے

یمن میں حوثیوں کی تیز رفتار پیش قدمی اور باب المندب پر کنٹرول کے دعوے کے بعد خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے، جس کے پیش نظر امریکی سینٹکام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر ہنگامی مشاورت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے…

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف حکومت پر دباؤ بڑھاتے ہوئے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے واضح کیا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو ملک بھر سے لاکھوں افراد…

پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگے`ڈیزل کی قیمت نے 400 روپے کا ہندسہ عبور کرلیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل دونوں مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔ تازہ اضافے کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پہلی مرتبہ 400 روپے کی حد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ حکومت کی جانب…

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، امریکی تھنک ٹینک کا انکشاف

امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل نے خبردار کیا ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے 25 سال بعد بھی افغانستان دہشتگرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، جبکہ عالمی دہشتگردی کی نوعیت اور تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں آچکی ہیں۔ اٹلانٹک کونسل…

وزیراعظم کی زرعی برآمدات بڑھانے کیلئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زرعی شعبے کی برآمدات میں اضافے کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور نئی تجارتی منڈیوں کی تلاش پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت زرعی شعبے اور زرعی برآمدات کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح کا…

عراق سے امریکی و اتحادی افواج کی واپسی شروع

بغداد: عراق میں داعش کے خلاف قائم امریکی قیادت والے بین الاقوامی اتحاد کے مشن کے اختتامی مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی افواج نے ملک سے باقاعدہ انخلا شروع کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر شمالی عراق کے علاقے کردستان میں موجود اتحادی…