تازہ ترین

مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوستانہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

0

پاکستان اور مالدیپ نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی مالدیپ کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے مالدیپ کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مالدیپ کے تجارتی وفد کی مالدیپ پاکستان بزنس فورم میں شرکت کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان میں اپنے اور اپنے وفد کے پرتپاک استقبال اور بہترین مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.