تازہ ترین

سعودی فضائی دفاع کی کارروائی، چار ڈرونز اہداف تک پہنچنے سے پہلے تباہ

0

سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کی جانب بڑھنے والے چار ڈرونز فضائی دفاعی کارروائی کے دوران تباہ کردیے گئے ہیں۔

اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق چاروں ڈرونز کو اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حکام نے ممکنہ نقصانات یا حملے کے دیگر پہلوؤں سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یہ واقعہ خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سعودی عرب کو درپیش فضائی خطرات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف ’فجر الیمن‘ کے نام سے آپریشن بھی جاری ہے۔ یمنی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 200 حوثی جنگجو ہلاک کردیے گئے۔

یمنی فوج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے خلاف 744 حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں حوثیوں کے کمانڈ سینٹرز، جنگجوؤں اور اسلحے کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ صوبہ تعز میں حوثی ملیشیا کی پیش قدمی روک دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.