تازہ ترین

مشیرِ کھیل مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید مند سے مبینہ طور پر اغوا

0

بلوچستان اسمبلی کی رکن اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید کے چھوٹے بھائی اورنگزیب مجید کو ضلع کیچ کے علاقے مند سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اورنگزیب مجید کو ان کے آبائی گاؤں بلوچ آباد سے گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ اغوا میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد ملوث تھے۔

واقعے کے بعد سے اورنگزیب مجید کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.