تازہ ترین

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

0

مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل 110 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی منڈی میں بحیرۂ احمر کے تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کی سلامتی سے متعلق خدشات کے باعث تاجروں کی تشویش میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 21 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی ایک ڈالر سے زیادہ اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.