تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا مالدیپ کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال

0

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں صدر محمد معیزو کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جہاں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر مالدیپ کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

تقریب کا آغاز پاکستان اور مالدیپ کے قومی ترانوں سے ہوا، جس کے بعد صدر محمد معیزو نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے صدر کو کابینہ کے ارکان سے متعارف کرایا۔ بعد ازاں صدر محمد معیزو نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر پاکستان اور مالدیپ کی ترقی، خوشحالی اور دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.