تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی حملے اور فائرنگ، میاں بیوی سمیت چار فلسطینی شہید

0

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں چار فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں میاں بیوی اور ایک 17 سالہ نوجوان بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غزہ شہر میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر فضائی حملے کے نتیجے میں اکرم یاسین اور ان کی اہلیہ دینا ابوبکر شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے بعد ازاں دعویٰ کیا کہ اکرم یاسین حماس کے سکیورٹی ادارے کے ایک سینئر عہدیدار تھے۔

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا، جبکہ غزہ شہر کے مشرقی علاقے الزیتون میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

غزہ کے شہریوں نے جنگ بندی کے باوجود جاری حملوں، گولہ باری اور ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے آغاز سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 1,500 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.