نیتن یاہو امریکا کو دوبارہ جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کو دوبارہ جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔
اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اور اسرائیل دوبارہ ایرانی قوم کو آزمانا چاہتے ہیں تو آزما سکتے ہیں، تاہم اب انہیں محتاط رہنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقصد ایران کو مٹانا تھا، لیکن ایران اس جنگ سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ابھرا ہے۔