تازہ ترین

سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف

0

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے بیڈروم سے متعلق کچھ غیر معمولی واقعات بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں طویل عرصے تک وہاں کسی ایسی ہستی کی موجودگی محسوس ہوتی رہی جسے انہوں نے کبھی اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا۔

سلمان نے بتایا کہ کمرے سے باہر نکلتے ہی بعض اوقات بتیاں خودبخود جلنے اور بجھنے لگتیں، الماریوں کے دروازے کھل جاتے اور میوزک سسٹم بھی خود ہی چل پڑتا۔ ان کے بقول، باتھ روم میں موجود ہونے کے دوران بھی انہیں باہر کسی کی موجودگی کا احساس ہوتا، جیسے کوئی الماریوں کے دروازے کھول رہا ہو۔

کرن جوہر نے اس موقع پر سوال کیا کہ کیا اداکار کے کمرے میں جنات موجود تھے؟ سلمان خان نے جواب دیا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ وہ جنات تھے، تاہم انہیں اپنے اردگرد کسی کی موجودگی کا احساس ضرور ہوتا تھا۔

ان واقعات کا ذکر کرتے ہوئے اداکار نے واضح کیا کہ انہیں ان سے خوف محسوس نہیں ہوا، کیونکہ ان کے مطابق اس موجودگی نے کبھی انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ سلمان نے اپنی مخصوص مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے اس نادیدہ ہستی سے بس یہی درخواست کی تھی کہ اگر وہ واقعی کوئی خوبصورت عورت ہے تو ایک بار ان کے سامنے آکر دکھائی دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.