تازہ ترین

لاہور سمیت گردونواح میں بارش، مختلف شاہراہوں پر ٹریفک متاثر

0

لاہور میں فجر کے بعد شروع ہونے والی موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، تاہم مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ بارش کے باعث شہریوں کو سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

بارش کے بعد شہر کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں وقفے وقفے سے مزید چند گھنٹے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سڑکوں پر جمع پانی کی نکاسی کے لیے متعلقہ اداروں کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ مصروف ہے۔ ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو سڑکوں پر پھسلن کے باعث احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موٹروے پولیس سینٹرل ریجن کے ترجمان کے مطابق بارش کے باعث موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 11 اور قومی شاہراہ این 5 کے مختلف حصوں پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایم 2 ساوتھ پر کوٹ مومن سے کالا شاہ کاکو تک، ایم 3 پر فیض پور سے جڑانوالہ اور ننکانہ سے مرید والا تک بارش ہوئی۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کے مختلف مقامات پر بھی بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ قومی شاہراہ این 5 کے اوکاڑہ سیکٹر میں بارش اور ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.