تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا معاملہ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

0

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر پارلیمنٹ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جس میں گورنر راج کی توثیق کے حوالے سے کارروائی متوقع ہے۔ اجلاس صبح 11 بجے ہوگا، جبکہ اس معاملے پر ایوان میں سیاسی کشیدگی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کر چکے ہیں۔ اس دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا، جبکہ سینیٹ میں بھی اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا تھا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے سیاسی مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل اور داوڑ کنڈی کے پروڈکشن آرڈرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کے معاملے پر اہم پیش رفت متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.