تازہ ترین

قومی شاہراہ پر سوزوکی وین اور ٹرک میں تصادم، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

0

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے بدرنگ میں سوزوکی وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور جاں بحق افراد و زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ منگل کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا۔ سوزوکی وین کوئٹہ سے قلات جا رہی تھی کہ بدرنگ کے مقام پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع قلات سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں بی بی (س) دختر غلام حیدر محمد حسنی، محمد انور ولد غلام سرور محمد حسنی، ظہیر احمد ولد محمد یاسین زہری اور محمد ایوب ولد محمد یاسین زہری شامل ہیں۔

زخمیوں میں نور احمد ولد نیاز اللہ محمد حسنی، بی بی (ح) زوجہ غلام حیدر محمد حسنی، محمود احمد ولد غلام نبی اور دو خواتین شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں خواتین کی مکمل شناخت سامنے نہیں آ سکی۔

پولیس نے حادثے کے حوالے سے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.