تازہ ترین

ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، سپلائی معطل

0

ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں گیس کی سپلائی معطل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ سوئی کی حدود میں واقع بگٹی کالونی میں ہوا، جہاں گیس پلانٹ سے کنواں نمبر 9 تک جانے والی 24 انچ قطر کی پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ پائپ لائن کو نقصان پہنچانے والے نامعلوم افراد کی تلاش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.