بلوچستان کے علاقے مچھ میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے نے کئی خاندانوں کو غمزدہ کر دیا، جہاں زمیندار ہوٹل کے مقام پر ٹرک اور وین کے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد دونوں گاڑیاں کھائی میں جا گریں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔