ڈپٹی کمشنر پشاور نےآج 12 اکتوبر بروز پیر ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے 11 اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پشاور کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات پیر کے روز بند رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے سے متعلقہ حکام اور اداروں کو آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ا?ج خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے، جس کے بعد وزیراعلیٰ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے، جس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔