تازہ ترین

ریاض ایئرپورٹ حملہ، حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی کا فیصلہ جلد ہوگا، ٹرمپ

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی فوجی کارروائیوں میں امریکہ کی شمولیت سے متعلق فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر حوثیوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے پر غور کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں حالیہ حملے کے بارے میں ابھی معلوم ہوا ہے اور اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ فیصلے کرنے میں بہت تیزی دکھاتا ہے۔

یمن میں سرگرم حوثی گروپ کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔ سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی خطے میں سلامتی کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں علاقائی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے، جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.