ایشین گیمز: ارشد ندیم کل جیولن تھرو میں طلائی تمغے کے لیے میدان میں اتریں گے
ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے اہم مقابلہ کل ہوگا، جہاں جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم اور یاسر سلطان سمیت 14 ایتھلیٹس میدان میں اتریں گے۔ مقابلہ جاپان میں ہوگا اور پاکستانی شائقین کی نظریں ارشد ندیم کی کارکردگی پر مرکوز ہوں گی۔
ارشد ندیم کے ساتھ یاسر سلطان بھی میڈل کی دوڑ میں شامل ہوں گے، جبکہ سری لنکا کے رمیش تھرانگا اور بھارت کے دو ایتھلیٹس بھی مضبوط امیدواروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔ تاہم بھارتی اسٹار نیرج چوپڑا ان ایشین گیمز میں شریک نہیں ہیں۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ کے مطابق ارشد نے لاہور کے بعد جاپان کے موسمی حالات کے مطابق بھی بھرپور تربیت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم مکمل طور پر فٹ ہیں اور بہترین فارم میں ہیں۔