تازہ ترین

لانگ مارچ اور احتجاج کیلئے اسلام آباد کا رخ کرنے کی روایت ختم ہونی چاہیے، رانا ثناء اللہ

0

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور قانونی حق ہے، تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج اور لانگ مارچ کی روایت ختم ہونی چاہیے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر کسی کو احتجاج کرنا ہے تو وہ فیصل آباد، حیدرآباد، کراچی، پشاور یا ملتان سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کرسکتا ہے، لیکن اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں احتجاج پر پابندی صرف پاکستان تحریک انصاف کیلئے نہیں ہے بلکہ 2024 کے پرامن اجتماع اور عوامی نظم و نسق کے قانون کے تحت وفاقی دارالحکومت میں بغیر پیشگی اجازت اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرامن احتجاج شہریوں کا آئینی اور قانونی حق ہے، تاہم اسلام آباد میں حملوں اور احتجاجی سرگرمیوں سے گریز یقینی بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی سفارت کار بھی موجود ہیں اور احتجاجی سرگرمیوں سے ملک کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوسکتا ہے، اس لیے وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کی اجازت نہ دینے کا مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے پاکستان تحریک انصاف پر حکومت گرانے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ پارٹی کی قیادت کا مقصد اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقات کیلئے وہاں تک پہنچنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.