تازہ ترین

پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری دو سال کی بلند ترین ماہانہ سطح پر

0

وفاقی وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ماہانہ بنیاد پر دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس کے نتیجے میں نیٹ انفلو بھی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں اضافے کے ساتھ نیٹ انفلو دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ان میں کہا گیا کہ پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں بہتری سامنے آئی ہے اور اگست 2026 میں نیٹ ایف ڈی آئی بڑھ کر 316 ملین امریکی ڈالر ہوگئی جو گزشتہ دو سال کے دوران کسی ایک ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق اگست کے دوران ایف ڈی آئی میں اضافے کو چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی سرمایہ کاری میں بہتری نے سہارا دیا جبکہ سرمایہ کی واپسی اور بیرونی اخراج میں کمی کے باعث ماہانہ بنیادوں پر نیٹ ایف ڈی آئی کی پوزیشن نمایاں طور پر مضبوط ہوئی۔

مزید بتایا گیا کہ یہ پیش رفت پاکستان کے معاشی استحکام سے سرمایہ کاری پر مبنی اور پائیدار معاشی نمو کی جانب بڑھنے کے تناظر میں ایک مثبت اشارہ قرار دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.