تازہ ترین

سمندری جاندار سے بڑھاپے کی علامات کم کرنے کی امید

0

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک سمندری جاندار میں پائے جانے والے قدرتی مادے سے متعلق اہم دریافت کی ہے، جس نے عمر رسیدہ چوہوں میں بڑھاپے کی بعض علامات کو کم کرنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

تحقیق میں سمندری جاندار میں پائے جانے والے پلازمالوجن نامی مادے کو عمر رسیدہ چوہوں پر آزمایا گیا۔ نتائج میں چوہوں کی یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں بہتری دیکھی گئی، جبکہ دماغی خلیوں کے درمیان رابطے بھی مضبوط ہوئے۔

تحقیق کے دوران جسم میں سوزش میں کمی کے آثار بھی سامنے آئے اور چوہوں کے دوبارہ بال اگنے کا مشاہدہ بھی کیا گیا۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ نتائج ابتدائی نوعیت کے ہیں اور ابھی انسانوں پر اس کے اثرات ثابت نہیں ہوئے۔ اس حوالے سے انسانی سطح پر مزید تحقیق جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.