تازہ ترین

دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر صدر اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

0

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ، مستونگ، قلات اور سبی میں کارروائیوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، جبکہ 72 گھنٹوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 48 ہوگئی۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ریاست اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.