اسلام آباد: قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ناروے کے نئے بادشاہ ہاکون ہشتم کو تخت سنبھالنے پر دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
قائم مقام صدر نے نئے بادشاہ کے نام اپنے خط میں امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ناروے امن، جمہوریت، خوشحالی اور سماجی ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے بادشاہ ہاکون ہشتم کے لیے شاہی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے پاکستان اور ناروے کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی احترام کے تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اور عوام کے درمیان خوشگوار تعلقات آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ پارلیمانی تعاون میں اضافے اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے سے پاکستان اور ناروے کے تعلقات مزید مستحکم کیے جا سکتے ہیں۔