تازہ ترین

بلوچستان میں ٹرین سروس پھر معطل، جعفر ایکسپریس بھی روک دی گئی

0

کوئٹہ: بلوچستان میں ریلوے سروس ایک بار پھر عارضی طور پر معطل ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی آج اپنی منزل کی جانب روانہ نہیں ہوسکی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد میں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سروس کی بحالی کے حوالے سے صورتحال واضح ہونے کے بعد مسافروں کو آئندہ شیڈول سے آگاہ کیا جائے گا۔

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل ٹرین کی روانگی اور آمد سے متعلق تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کریں تاکہ انہیں غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق مزید تفصیلات صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.