سلمان خان نے مقبول ریئلٹی شو میزبانوں کو پیچھے چھوڑ دیا
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے پسندیدہ ریئلٹی شو میزبان کے انتخاب میں ایک بار پھر اپنی مقبولیت ثابت کرتے ہوئے انسٹاگرام اور یوٹیوب دونوں پر دیگر معروف میزبانوں کو واضح فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔
’ورائٹی انڈیا‘ کی جانب سے کرائے گئے انتخاب میں سلمان خان نے انسٹاگرام اور یوٹیوب دونوں پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ انسٹاگرام پر انہیں 79 فیصد جبکہ یوٹیوب پر 64 فیصد ووٹ ملے۔
انسٹاگرام پر ’خطرون کے کھلاڑی 15‘ کے میزبان روہت شیٹی 19 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ’لاک اپ: سچ یا سزا‘ کی میزبان فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے مجموعی طور پر 2 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ’دی ٹریٹرز‘ کے دوسرے سیزن کے میزبان کرن جوہر کو ایک فیصد ووٹ ملے۔
یوٹیوب پر بھی سلمان خان 64 فیصد ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ روہت شیٹی نے 19 فیصد اور کرن جوہر نے 10 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ فرح خان اور رتیش دیش مکھ کو مجموعی طور پر 8 فیصد ووٹ ملے۔
سلمان خان اس وقت ’بگ باس‘ کے 20ویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں۔ وہ 2010 میں چوتھے سیزن سے اس مقبول ریئلٹی شو کی میزبانی سے وابستہ ہیں۔
فلمی محاذ پر سلمان خان حال ہی میں جنگی ڈراما ’ماتری بھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘ میں نظر آئے، جو 2020 میں گلوان وادی میں بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ فلم 14 اگست 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔
اس سے قبل رواں برس سلمان خان رشمیکا مندانا کے ساتھ ایکشن ڈراما ’سکندر‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔