تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اعلان، عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو لانگ مارچ ہوگا

0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان سے متعلق اپنے سیاسی مؤقف کو واضح کرتے ہوئے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کی تاریخ حتمی قرار دے دی اور کہا ہے کہ وہ خود مارچ کی قیادت کریں گے۔

بونیر میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بانی کا شفا اسپتال میں علاج نہیں کرایا گیا۔ ان کے مطابق 27 ستمبر کو لانگ مارچ ہوگا اور وہ خود اس کی قیادت کریں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ لاکھوں افراد کو اسلام آباد لے کر جارہے ہیں اور کارکن تیاری شروع کردیں، 27 ستمبر کو کامیاب ہوکر واپس آئیں گے۔

اس سے قبل ہنگو میں ابوبکر صدیق چوک پر اسٹریٹ موومنٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان سے متعلق عدالتی فیصلے کو حکومت نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک مرتبہ پھر کچھ لوگوں نے ثابت کیا کہ وہ آئین اور قانون سے بالاتر ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی ادارہ حکم دیتا ہے تو ایک گھنٹے میں عملدرآمد ہوجاتا ہے، لیکن عمران خان کے معاملے میں عدالتوں کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر طاقتوروں کو سزائیں نہیں دی جاسکتیں تو کمزور قیدیوں کو بھی آزاد کردیا جائے، ایک ملک میں کمزور اور طاقتور کے لیے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کا مقصد کمزور اور طاقتور کے لیے ایک قانون ہے، جبکہ ملک کی سمت کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے کیونکہ کسان اور صنعتکار بھی پریشان ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.