تازہ ترین

دل کی صحت کے لیے آسان ورزش، سیڑھیاں چڑھنے کے حیران کن فوائد

0

روزمرہ زندگی میں کی جانے والی ایک سادہ جسمانی سرگرمی صحت کے لیے غیر معمولی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھنے والے افراد میں دل اور خون کی شریانوں سے متعلق بیماریوں کے باعث موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم پایا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو افراد باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھتے ہیں، ان میں دل کے امراض سے موت کا خطرہ سیڑھیاں نہ چڑھنے والوں کے مقابلے میں 39 فیصد کم پایا گیا، جبکہ کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 24 فیصد کم تھا۔

محققین نے قریباً 19 سو مطالعات کا جائزہ لینے کے بعد 9 مطالعات میں شامل 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا، جن کی صحت کا اوسطاً 14 سال تک جائزہ لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.