جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کو رات گئے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کا اعلان مولانا نے خود کارکنوں سے خطاب میں کیا اور ساتھ ہی ہدایت کی کہ ملک بھر میں جاری دھرنے نمازِ جمعہ تک ملتوی کر دیے جائیں اور جمعہ کے روز نماز کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں۔
اس اعلان کے بعد کے یو آئی سندھ کے رہنما راشد محمود سومرو نے کارکنوں سے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر ملک بھر میں جاری تمام دھرنے ملتوی کیے جاتے ہیں۔
ترجمان جماعت اور جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کے عزم و استقلال کو سراہا اور واضح کیا کہ احتجاج کا یہ سلسلہ پوری حکمت عملی کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں ان کا راستہ نہیں روک سکتیں اور جماعت کا ہر کارکن قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ “ابھی میرے پاس آئی جی صاحب تشریف لائے ہیں، سی سی پی او صاحب تشریف لائے ہیں۔ وہ میری گرفتاری کر چکے ہیں اور اب میں ان کی حراست میں ہوں۔ وہ مجھے جہاں لے جائیں گے، لے جائیں گے۔ آپ بے فکر رہیں، ہم ان شاء اللہ پوری استقامت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے۔”
انہوں نے مزید کہا جماعت اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کرے گی۔ نمازِ جمعہ کے بعد ذیلی تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا انتظام کریں گی۔