تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کو گھر میں نظر بند کیا گیا تو یہ مناسب نہیں، گورنر خیبرپختونخوا

0

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ان کے پاس مولانا فضل الرحمان کو گھر میں نظر بند کیے جانے سے متعلق مصدقہ معلومات موجود نہیں، تاہم اگر انہیں ہاؤس اریسٹ کیا گیا ہے تو یہ مناسب اقدام نہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ سیاست کرنا ہر شہری کا جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی سے متعلق فی الحال تصدیق موجود نہیں، تاہم وہ پنجاب حکومت سے بھی معلومات حاصل کریں گے تاکہ معلوم ہو سکے کہ انہیں واقعی گھر میں نظر بند کیا گیا ہے یا نہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو ہاؤس اریسٹ کیا گیا ہے اور انہیں ویڈیو کال کے ذریعے خطاب کرنے کی سہولت دی گئی ہے تو بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق پرامن احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے انہیں ایک معاملے پر مکمل اختلاف ہے، جس کا تعلق شہداء کے خلاف ان کے بیان سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.