تازہ ترین

پاکستان میں سونا فی تولہ 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا

0

ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ہی روز کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 84 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 6 ہزار 687 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے میں فروخت ہوا۔

اس سے قبل ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 78 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 616 ڈالر تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی 135 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 4 ہزار 735 روپے کی ہو گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.