کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فضائیہ کا زیرِ تربیت مشاق طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے میں طیارے پر سوار دونوں پائلٹس نے جامِ شہادت نوش کیا۔
شہدا میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔