محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کے بعد بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے اور آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جہاں پانی کی آمد 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ چشمہ بیراج، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دیگر دریاؤں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔