مدارس کی رجسٹریشن، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی دلچسپی لی: طاہر اشرفی
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن، بینک اکاؤنٹس اور دیگر معاملات میں پیشرفت کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خصوصی دلچسپی لی جبکہ وزیراعظم نے بھی متعلقہ ہدایات جاری کی ہیں۔
نظام المدارس پاکستان کے تحت پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس دینی تعلیم کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت بھی کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نظام المدارس پاکستان کے تحت 33 سے 35 ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں جبکہ ملک میں مدارس کی تعلیم کے لیے 15 بورڈز کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور متحدہ مدارس کونسل کے پلیٹ فارم سے مدارس کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔