تازہ ترین

صدر زرداری لندن کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے

0

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری لندن میں ایک ہفتے سے زائد قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ صدر مملکت نے برطانیہ میں قیام کے دوران مختلف طبی معائنے بھی کروائے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری لندن سے ایک نجی کمپنی کے پرائیویٹ طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ گزشتہ روز طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث لندن سے روانگی میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وطن روانگی سے قبل لندن میں صدر مملکت نے صحافیوں کے سوالات کے مختصر جوابات دیے۔ طبیعت کے بارے میں سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے، جبکہ لندن میں قیام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہاں اچھا وقت گزرا۔

پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے صدر مملکت کو لندن سے روانگی کے موقع پر الوداع کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا برطانیہ کا دورہ ایک ہفتے سے زائد عرصے پر محیط رہا، جس دوران انہوں نے مختلف طبی معائنے کروائے۔ یہ تقریباً 6 برس بعد صدر زرداری کا برطانیہ کا دورہ تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.