یمن ، یمنی وزیر دفاع کے قافلے پر بڑا حملہ، محاصرے اور یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہےجہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے دوران وزیر دفاع کے محافظوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ وزیر دفاع کے محصور ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بعض ذرائع کی جانب سے ان کے ممکنہ اغوا یا یرغمال بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم ان اطلاعات کی آزادانہ اور حتمی تصدیق نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب حوثی گروپ سے وابستہ متوازی وزیر دفاع محمد ناصر کے حوالے سے بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ گزشتہ روز صوبہ تعز کے مغربی علاقے البرح میں یمنی فوج نے ان کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق کارروائی میں متعدد حوثی کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم ان اطلاعات کی بھی مزید تصدیق درکار ہے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل طاہر علی کی موجودہ صورتحال، ہلاکت یا بحفاظت نکلنے کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔