کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ صحت نے طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 29 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا، جن میں 26 لیڈی ڈاکٹرز، 2 میڈیکل آفیسرز اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ملازمین طویل عرصے سے اپنی سرکاری ذمہ داریاں انجام نہیں دے رہے تھے، جس پر ان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق محکمہ صحت میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔