تازہ ترین

تیسرے ٹیسٹ پر توجہ ہے، اسکواڈ تبدیلیوں میں میرا کردار نہیں: ہیسن

0

برمنگھم: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے عبوری کوچ مائیک ہیسن نے قومی اسکواڈ میں اچانک ہونے والی تبدیلیوں سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے کے فیصلوں میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے بتایا کہ وہ خود بھی اسکواڈ میں ہونے والی تبدیلیوں سے مکمل طور پر آگاہ نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جاپان میں ایشین گیمز کی تیاریوں میں مصروف تھے جب انہیں مختصر نوٹس پر پاکستان واپس بلا کر انگلینڈ بھیجا گیا۔

ہیسن کے مطابق اسکواڈ میں تبدیلیوں کے فیصلوں میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا اور اب وہ دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ تیسرے ٹیسٹ کے لیے متوازن کمبی نیشن بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے سلمان علی آغا کو گزشتہ چند برسوں کے بہترین پاکستانی کھلاڑیوں میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹیم سے باہر کیے جانے کی وجوہات معلوم نہیں۔

مائیک ہیسن نے علی عثمان کو باصلاحیت بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے موجودہ حالات میں ایسے فنگر اسپنر کو کھلانا مشکل ہے جو بیٹنگ نہ کرسکتا ہو۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ اسکواڈ میں اچانک تبدیلیوں سے کھلاڑیوں کو تکلیف پہنچی ہوگی، تاہم اب ٹیم کی توجہ ماضی کے بجائے تیسرے ٹیسٹ اور آئندہ کی تیاری پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.