تازہ ترین

یومِ دفاع پر مزارِ قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی شاندار پریڈ

0

کراچی: یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال کر بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں پاکستان فضائیہ اکیڈمی اصغر خان کے سربراہ ایئر آفیسر کمانڈنگ اور ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

72 کیڈٹس پر مشتمل دستے میں 64 مرد اور 8 خواتین کیڈٹس شامل تھیں، جنہوں نے انتہائی نظم و ضبط اور جذبے کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیا۔ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے دوران کیڈٹس نے بانیٔ پاکستان کی آخری آرام گاہ پر اپنے فرائض سنبھالے۔

پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جانب سے گارڈز کے فرائض سنبھالنے کی یہ تقریب یومِ دفاع کے موقع پر قومی جذبے، حب الوطنی اور وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کے عزم کی تجدید کی علامت قرار دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.