تازہ ترین

یمن میں حکومتی فورسز اور حوثیوں میں شدید لڑائی، درجنوں ہلاکتیں

0

دبئی: یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، جن میں فوجی اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یمن کے جنوب مغربی علاقے میں بحیرہ احمر تک رسائی کے اہم راستے پر کنٹرول کیلئے لڑائی دوبارہ شدت اختیار کرگئی ہے۔

یمنی فوجی ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں حکومتی فورسز کے 26 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ حوثیوں کے طبی اور فوجی ذرائع نے اپنے 31 ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

حکومت کے زیرِ انتظام شہر تعز میں ایک میزائل حملے کے نتیجے میں بس میں سفر کرنے والے 6 شہری بھی ہلاک ہوئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حکومتی عہدیدار نے حملے کا الزام حوثیوں پر عائد کیا ہے۔

ایک فوجی افسر کے مطابق آنے والے چند گھنٹے انتہائی اہم ہوں گے، کیونکہ حوثیوں نے ایک روز قبل شہر کے قریب اہم پوزیشنز پر قبضہ کرلیا تھا۔

حوثیوں کی کارروائی کا مقصد حکومتی فورسز کے زیرِ انتظام بندرگاہی شہر موخا کو الگ تھلگ کرنا اور باب المندب آبنائے سے ملحقہ علاقوں کی جانب پیش قدمی کرنا بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعے کو بھی یمن میں شدید لڑائی کے دوران 129 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بحیرہ ہرمز کی بندش کے باعث باب المندب آبنائے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ یہ سعودی عرب سے تیل کی ترسیل کے اہم راستوں میں شمار ہوتا ہے۔

یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد حالیہ عرصے میں ایک بار پھر لڑائی میں شدت دیکھی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.