پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کو تقسیم کرکے باقی صوبوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ وہ چھوٹے صوبوں کے حامی ہیں، تاہم نئے صوبوں کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ تمام صوبوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ صرف پنجاب کو تقسیم کردیا جائے اور باقی صوبوں کے بارے میں سوچا ہی نہ جائے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے معاملے میں کسی ایک صوبے کو نشانہ بنانے کے بجائے تمام صوبوں کے ساتھ یکساں اصول اور انصاف کو مدنظر رکھنا ہوگا۔