تازہ ترین

بلوچستان پولیس میں افسران کی کمی سنگین، 59 کیڈر پوسٹیں خالی

0

کوئٹہ: بلوچستان پولیس میں پولیس کیڈر افسران کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے، 163 منظور شدہ کیڈر پوسٹوں میں سے 59 تاحال خالی ہیں، جس کے باعث افسران پر اضافی ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ پولیس کے ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں اس وقت پولیس کیڈر کے 104 افسران تعینات ہیں، جبکہ افسران کی کمی کے باعث متعدد افسران کو بیک وقت دو عہدوں کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں بلوچستان سے تبادلہ کیے جانے والے 20 افسران میں سے 8 افسران کی جگہ تاحال متبادل تعینات نہیں کیے گئے، جس سے مختلف سطحوں پر پولیس کے انتظامی امور متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

محکمہ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی کمی کے مسئلے سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے، جس میں خالی آسامیوں پر افسران کی تعیناتی اور درپیش کمی کو دور کرنے کے لیے اقدامات کی یاددہانی کرائی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.