تازہ ترین

ایم کیو ایم انتظامی یونٹس کے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی: مصطفیٰ کمال

0

کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کے مطالبے پر ایم کیو ایم کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی اور انتظامی یونٹس بننے چاہییں۔

انٹرنیشنل ٹریولرز ویکسینیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سندھ میں گزشتہ 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، مگر بنیادی سہولیات کی صورتحال تسلی بخش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کہیں یا انتظامی یونٹس، ایم کیو ایم اپنے مؤقف پر قائم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق پاکستان کا پیسہ چار صوبوں کے بجائے 20 لوگوں میں تقسیم ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم ایڈمنسٹریٹو یونٹس بنانے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک تقریباً 80 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایک طرف پاکستان دنیا میں امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے اور تیسری جنگ عظیم روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جبکہ دوسری جانب ملک میں بچے کتے کے کاٹنے سے جان سے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں اختیارات کو گلی محلوں تک منتقل کرنے کی بات کی گئی تھی۔ ان کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے 1973 کے آئین میں نئے صوبوں کے قیام کی گنجائش موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.