کوئٹہ میں سرکاری نرخوں کی پابندی یقینی بنانے کے لیے دکانوں کا معائنہ
کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں اور وزن کی پابندی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کارروائی کی۔ اس دوران گوشت فروشوں، دودھ فروشوں اور تندور مالکان کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر اور اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبدالقیوم محمد حسنی نے مختلف دکانوں کا دورہ کیا۔
کارروائی کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، گوشت اور دودھ کی فروخت اور روٹی کے وزن کا جائزہ لیا گیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء فروخت کریں اور مقررہ وزن کی پابندی یقینی بنائیں۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سرکاری نرخوں یا مقررہ وزن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔