تازہ ترین

چمن کے بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کی جانچ، دکانداروں کو ہدایات

0

چمن میں اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں، معیار اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے بازاروں اور تجارتی مراکز کا معائنہ کیا۔ اس دوران دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد اور صارفین کو معیاری اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی چمن عزیزاللہ خان کاکڑ نے شہر کے مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا، جہاں کریانہ اسٹورز، مشروبات فروخت کرنے والی دکانوں، نانبائیوں، بیکریوں اور دیگر خوردنی اشیاء کے مراکز کا معائنہ کیا گیا۔

معائنے کے دوران سرکاری نرخناموں کی نمایاں مقامات پر موجودگی، اشیاء کی مقررہ قیمتوں پر فروخت اور صارفین کو معیاری اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خوردنی اشیاء کی تاریخِ تنسیخ، صفائی، حفظانِ صحت کے اصولوں اور مشروبات کے معیار کو بھی چیک کیا۔

نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی کا وزن جانچا گیا تاکہ مقررہ وزن اور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ نرخنامے نمایاں طور پر آویزاں کریں، اشیاء مقررہ قیمتوں پر فروخت کریں اور صفائی و حفاظتی ضوابط کی پابندی کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.