تازہ ترین

گوادر میں صنعتی سرمایہ کاری سے معاشی سرگرمیاں بڑھانے کی کوششیں تیز

0

گوادر فری زون میں صنعتی سرگرمیوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے ہینگنگ ٹریڈ کمپنی کے سلاٹر ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہیں کمپنی کے آپریشنز اور پیداواری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

کمپنی نے فری زون میں سلاٹر ہاؤس کے ساتھ گدھوں کی فارمنگ کا انتظام بھی قائم کر رکھا ہے۔ اس صنعتی منصوبے سے تجارتی اور برآمدی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

اس موقع پر نورالحق بلوچ نے کہا کہ فری زون میں صنعتی منصوبے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور برآمدات میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں وسعت سے گوادر کو ایک اہم معاشی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین گوادر پورٹ نے کہا کہ فری زون میں سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان منصوبوں کی ترقی سے گوادر کی معاشی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.