بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا اظہار کیا۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک، وزیراعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ، صوبائی رہنما حاجی خان محمد بڑیچ، حیات خان اچکزئی اور اختر بلوچ، پیپلز لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر، میر یوسف بنگلزئی، کوئٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر سید ایوب آغا اور نائب صدر زبیر بڑیچ سمیت دیگر مقامی رہنما بھی شریک ہوئے۔
پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی لمبی عمر، صحت اور سیاسی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قیادت، عوامی خدمت اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، جبکہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں عوامی مسائل کے حل اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔