تازہ ترین

مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں آپریشن، 48 دہشتگرد ہلاک

0

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کیے، جن کے دوران 24 گھنٹوں میں 36 دہشتگرد ہلاک جبکہ 72 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شعبان میں فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 26 خوارجی ہلاک ہوئے۔

مستونگ میں کارروائی کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 6 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم موقع پر ہی تباہ کر دیے گئے۔

قلات میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ سبی کے علاقے بھاگ میں بھی بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 48 دہشتگرد ہلاک کیے گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.