تازہ ترین

سرفراز بگٹی کا پولیس کو نظام جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے پر زور

0

کوئٹہ-بلوچستان میں پولیس کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس کے مختلف شعبہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اصلاحات کے عمل کو مزید آگے بڑھانے پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جمعہ کو سنٹرل پولیس آفس میں بلوچستان پولیس میں اصلاحات، مختلف شعبہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی نے بلوچستان پولیس کی جانب سے فعال کی گئی 16 مختلف ڈیجیٹل ایپس اور دیگر ڈیجیٹل اقدامات سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں پولیس کے مختلف شعبہ جات کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے، پولیسنگ کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور شہریوں کو مؤثر اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران مختلف ڈیجیٹل ایپس کی فعالیت اور عملی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیجیٹل انیشیٹوز کے عملی مظاہرے کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے مختلف ایپس کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولیات اور ان کے دائرہ کار سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اجلاس میں بلوچستان پولیس کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل سہولیات کے مؤثر استعمال کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا، جبکہ پولیس سروسز کو مزید جدید، مؤثر اور عوام دوست بنانے کے اقدامات ک

ا بھی جائزہ لیا گیا۔

حکام نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پولیس کے مختلف شعبوں کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کے عمل اور شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات، وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بلوچستان پولیس کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ پولیسنگ کے عمل کو مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہتر اور بروقت خدمات فراہم کی جاسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.