تازہ ترین

اکشے کھنہ نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی، ذاتی زندگی سے متعلق اہم بات کہہ دی

0

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کھنہ نے طویل عرصے تک شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی اور ذاتی آزادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اہم فیصلوں پر مکمل اختیار برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اکشے کھنہ بالی ووڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے باعث ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ دل چاہتا ہے، بارڈر، ہلچل، ریس اور دریشیم جیسی فلموں میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، تاہم اپنے طویل فلمی کیریئر کے باوجود انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی جانب سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کسی بیرونی دباؤ یا مخصوص وجہ کے بجائے ان کی اپنی شخصیت اور سوچ سے متعلق ہے۔

اکشے کھنہ کے مطابق وہ اپنی زندگی کا اختیار کسی دوسرے شخص کے ساتھ مکمل طور پر بانٹنے کیلئے خود کو تیار نہیں پاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو شادی کیلئے موزوں نہیں سمجھتے اور اس طرز زندگی کیلئے بھی تیار نہیں ہیں۔

اداکار نے وضاحت کی کہ شادی صرف دو افراد کے درمیان عہد و پیمان کا نام نہیں بلکہ زندگی میں ایک بڑی تبدیلی بھی لاتی ہے۔ شادی کے بعد دونوں افراد ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں بہت سے فیصلوں میں دوسرے شخص کو شامل کرنا پڑتا ہے۔

اکشے کھنہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے معاملات میں مکمل اختیار اور آزادی چاہتے ہیں اور ذاتی فیصلوں کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی یا سمجھوتے کیلئے تیار نہیں۔ ان کے مطابق شادی کے بعد اپنی زندگی کسی دوسرے فرد کے ساتھ بانٹنے کی صورت میں مکمل خودمختاری برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب اکشے کھنہ حالیہ عرصے میں فلم دھریندر میں رحمٰن ڈکیت کے کردار کی وجہ سے بھی خبروں میں رہے ہیں۔ فلم میں ان کی انٹری اور کردار کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہوئی۔

شادی نہ کرنے کے حوالے سے اکشے کھنہ کے واضح موقف کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کی ذاتی سوچ اور زندگی کے فیصلوں پر مداحوں کی جانب سے گفتگو کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.