تازہ ترین

سائبر خطرات سے نمٹنے کیلئے کیسپرسکی نیکسٹ میں جدید AI صلاحیتیں شامل

0

کاروباری اداروں کو بڑھتے ہوئے سائبر خطرات سے محفوظ رکھنے اور سیکیورٹی آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کیلئے کیسپرسکی نے اپنے سیکیورٹی پلیٹ فارم کاسپرسکی نیکسٹ میں جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں شامل کردی ہیں۔ نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی، ڈیٹا کے تیز تجزیے اور سیکیورٹی ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

کاسپرسکی کی تازہ تحقیق کے مطابق ہر تین میں سے ایک کمپنی اپنے سیکیورٹی آپریشنز سینٹرز میں اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ ریسپانس (EDR) شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسی بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اپنی بی ٹو بی پروڈکٹ لائن میں اہم تکنیکی بہتریاں متعارف کرائی ہیں۔

نئی اپ ڈیٹ کے تحت کاسپرسکی ایس او سی مینجمنٹ کنسول کو مزید جدید بنایا گیا ہے، جس کے ذریعے مختلف سیکیورٹی سرگرمیوں کی نگرانی اور انتظام ایک ہی پلیٹ فارم سے کیا جاسکے گا۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے سیکیورٹی ماہرین بڑی مقدار میں موجود ڈیٹا کو زیادہ تیزی سے تلاش اور تجزیہ کرسکیں گے جبکہ ممکنہ سائبر حملوں اور خطرات کی نشاندہی بھی زیادہ مؤثر انداز میں ممکن ہوگی۔

نئے نظام میں خطرے کی نشاندہی کے بعد خودکار الرٹس جاری کرنے کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے، جس سے سیکیورٹی ٹیموں کو ممکنہ خطرات پر فوری کارروائی میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر سسٹم کی تنصیب اور تعیناتی کیلئے ضروریات کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جس سے کاروباری اداروں کو ہارڈویئر کے کم وسائل استعمال کرنے اور آپریشنل اخراجات کم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

کاسپرسکی نیکسٹ میں آپٹیمم اور ایکسپرٹ سمیت مختلف سیکیورٹی سلوشنز شامل ہیں جو کاروباری اداروں کو حقیقی وقت میں تحفظ، خطرات کی نگرانی، تحقیقات اور رسپانس کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ نئے نظام کے ذریعے کاسپرسکی کے ساتھ تھرڈ پارٹی سلوشنز کو بھی ایک ہی کنسول میں مربوط کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

پاکستان میں منعقدہ انفوسیک 2026 کانفرنس کے دوران کاسپرسکی کے پاکستان اور افغانستان کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ انس نسیم نے بتایا کہ ایس او سی ٹولز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کے ساتھ ای ڈی آر اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق جدید سہولیات کے ذریعے سائبر خطرات کی زیادہ تیز اور درست نشاندہی کے ساتھ سیکیورٹی آپریشنز کو بھی زیادہ مؤثر بنایا جاسکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.